جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 خوارج ہلاک

مصنف:

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مختلف جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 74 خوارج کو ہلاک کر دیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران مختلف جھڑپوں میں 31 خوارج ہلاک ہوئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق 3 نومبر سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ اورکزئی میں کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ان کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔


ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔


واضح رہے کہ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 74 خوارج ہلاک کیے گئے۔