جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، مصطفیٰ کمال

Mustafa Kamal
مصنف:

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور نظام حکمرانی پر سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔


کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا لائف اسٹائل میڈیسن کی طرف جا چکی ہے، تاہم پاکستان کو بھی بیماریوں کے علاج کے بجائے ان سے بچاؤ پر توجہ دینا ہوگی۔ صحت کے نظام میں اصلاحات حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، اس کے لیے نجی شعبے اور جامعات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے، اسپتالوں کی تعداد بڑھانا ہی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مریضوں کی تعداد کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں سالانہ 11 ہزار مائیں دورانِ زچگی زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں، جبکہ روزانہ 1300 بچوں کی اموات بھی تشویشناک ہیں۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں انتظامی یونٹس اور نظامِ حکمرانی کے حوالے سے سنجیدہ مکالمہ جاری ہے اور ملک چلانے والوں کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر ثابت نہیں ہو رہا۔