فنی خرابی، شارجہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی

مصنف:
شارجہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اسے واپس شارجہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز شارجہ سے روانگی کے تقریباً ایک گھنٹے بعد فنی خرابی کا شکار ہوئی، جس کے بعد گلف آف عمان میں مسقط کے قریب سے پرواز کا رخ واپس شارجہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نے روانگی کے تقریباً 2 گھنٹے بعد شارجہ میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔فنی خرابی دور نہ ہونے کے باعث طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا، جبکہ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں




