سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم؛ آزاد کشمیر کی عوام کی سخت مذمت

آزاد کشمیر کی عوام کا سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی پر زور مذمت کی۔
شہریوں کے مطابق ملک اور قوم کے لیے فرائض سرانجام دینے والے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔شہداء کی قربانیوں سے متعلق منفی اور گمراہ کن باتوں سے نہ صرف لواحقین بلکہ وطن سے محبت کرنے والے عام شہریوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔رینجرز کے ڈی ایس آر برکت علی مزاری شہید کو کالعدم فتنہ کمیٹی سے منسلک اکاونٹس کی جانب سے فساد اور پروپیگنڈہ پھیلانے کی مذموم کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیرون ملک مقیم بعض نام نہاد صحافی اور عناصر ایسی مہمات کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ بیرونے آقاؤں کو خوش کیا جا سکے۔محض چند ویوز کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم یہ عناصر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





