مہینوں نہیں ہفتوں کے اندر دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال سے متعلق اپیکس کمیٹی کو اعتماد میں لیا، عسکری قیادت نے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا عزم کیا، مہینوں نہیں،ہفتوں کے اندر دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا، ہمارے پرفیکٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں۔
راناثنااللہ کا کہناتھا کہ 12متاثرہ اضلاع میں 201تشکیلیں موجود ہیں، 12اضلاع کی آبادی میں یہ تشکیلیں موجود ہیں، جن آبادیوں میں دہشتگردہیں، وہاں آبادی سے انہیں نکالنے میں مدد کاکہا، آپشن دیا گیا کہ پھر آپریشن کر کے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے، آبادیوں کو کہا گیا کہ دونوں آپشن نہیں تو پھر ہمیں موقع دیں، دہشتگردوں کو وہاں پلنے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھا رہے ہیں،وہ تعاون پر آمادہ بھی ہوتے ہیں، سہیل آفریدی کی حکومت لوگوں کو آپریشن کیخلاف اکساتی تھی، فیلڈمارشل نے بڑی خوبصورت بات کی، فیلڈمارشل نے بتایا ان کی ٹوٹل تعداد یہ ہے، فیلڈمارشل نےکہایہ وہاں بھتہ لے سکتے ہیں،لوگ یرغمال بنا سکتے ہیں، یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں،منشیات کا کاروبار تو کر سکتے ہیں ، اتنے لوگ مسلح افواج ، سیکیورٹی ایجنسیوں کو شکست نہیں دے سکتے، دہشتگردی کے ساتھ پوری قوم نے لڑنا ہے۔





