بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 46 افراد ہلاک


اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 46 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق حادثے کے بعد ہسپانوی حکام نے میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔