تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ،مائزہ حمید

0
148

تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی کے نام پر پارلیمانی روایات کو بری طرح پامال کیا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کی درست طریقے سے گنتی تک نہیں کرائی گئی ،کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے قانون کی منظوری نے ثابت کر دیا کہ مودی کا حقیقی یار کون ہے ،تحریک انصاف نے الیکٹرانک ووٹنگ کے نام پر اگلا الیکشن چرانے کی سازش تیار کر لی،آئی ایم ایف کے غلاموں نے اسٹیٹ بنک کی کسی بھی ادارے کے سامنے جوابدہی ختم کر کے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت پوری شریف فیملی کے خلاف سازش کرنے والے گھنائونے کردار ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں اور ان سب کے چہرے عوام کے سامنے آکے ہی رہیں گے ثاقب نثار اس سازش کا مرکزی کردار ہیں جسکا مخدوم جاوید ہاشمی نے قبل از وقت ہی بتا دیا تھا ، عمران خان آمرانہ طرز عمل کے پیچھے سازشوں کا وہ تانہ بانہ مل رہا ہے جسے اب عدلیہ کے لوگ ہی سامنے لارہے ہیں ،جس ملک میں الیکٹرانک ڈیجیٹل پیٹرول پمپ پہ پیٹرول پورا نہیں ملتا وہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کیسے رکے گی.الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک دھوکا ہے اور بہت جلد یہ بل ردی کی ٹوکری میں چلا جائے گا

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ حکومت کے دن پورے ہوچکے، 3سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے اور محنت کش عوام کے لیے مشکلات پیدا کرکے ان کی زندگیاں اجیرن کرنے والی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔ نااہل وزراء کی ناقص پالیسیوں کی سزا بھگتنے والے اور مہنگائی کے مارے عوام کی بددعائیں ہی حکومت کو ڈبو دیں گی ۔ آئے روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں وزیراعظم آئے روز نیا جھوٹ بول کرعوام کو دھوکہ دیتے ہیں کبھی صحت کارڈ کبھی کسان کارڈ اور کبھی ریلیف پیکج کے نام پر عوام کو ورغلایا جارہا ہے

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید

وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید

عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید

عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید

پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی،مائزہ حمید

ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہیے،مائزہ حمید

نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید

Leave a reply