سن لیں،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی، سعید غنی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن ہار بھی جائے لیکن عوام کی خدمت جاری رہے گی ،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے ،ہم بینظیرمزدور کارڈ لا رہے ہیں جس میں تعلیم صحت کی سہولیات ہوں گی جے یوآئی نے خیبرپختونخوا میں اچھا الیکشن لڑا،لوگوں نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونگے ،میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی ،پی ٹی آئی سندھ میں ہار سے خوف زدہ ہے،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ہے کہ کل ہی کے پی کے کی اسمبلی نے شوکت ترین کو سینیٹر مقرر کیا ہے شوکت ترین بطور شخصیت ایک اچھے انسان ہیں لیکن ان کی مثال یہی ہے کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہے مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ اگلا قربانی کا بکرا وہ نہ بن جائیں جیسا کہ مہنگائی کا الزام لگا کر حفیظ شیخ اور بعد ازاں حماد اظہر کا بکرا بنا دیا گیا تھا۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ عوام باشعور ہے اور وہ اپنا ووٹ دے کر ثابت کرتے ہیں کہ وہ کس کی پالیسیوں اور کسی کی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ ثابت ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے خوش ہیں اور کے پی کے کے عوام نے ان مافیاز کی حکومت کو مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار عمران نیازی اور اس کے مافیاز پر اب وہ زیادہ اعتماد نہیں کرسکتے
قبل ازیں وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر راجہ رزاق محمد ساجد جوکیو رزاق، محمد یوسف بلوچ سلمان مراد بلوچ نے شرکت کی ،سعید غنی کا کہنا تھا کہ دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔ اس دن پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی
دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی