وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا
اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر شہباز گل ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، وزیر صحت /خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں تقریبا 4 کروڑصحت کارڈ کی تقسیم کا عمل 31 دسمبر سے شروع کر کے مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔اس سہولت کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائےوزیرِ اعظم نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے۔انہوں نے کہہ کہ معاشرے کے کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہماری ترجیحات کا بھی واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈاقدام کی بدولت جہاں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی وہاں ہسپتالوں کے شعبے خصوصا نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
وزیرِ اعظم نے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ مختلف ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے جہاں یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے وہاں اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہسپتالوں میں آنے والے افراد خصوصا کم تعلیم یافتہ افراد کی مناسب رہنمائی کی جائے۔صحت کارڈ کے ذریعے معیاری سروس کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سہولت سے مستفید ہونے والے افراد کے فیڈ بیک کو نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے تاکہ کسی بھی دقت کو بروقت دور کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے منصوبے پر عملدرآمد کو موثر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی سیل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ