قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری
یوم دفاع کے موقع پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے چئیرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی
چئیرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے یادگار پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی کمیٹی ممبران نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید ( نشان حیدر) کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی .لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر) کے مزار پر تقریب سے چئیرمین قائمہ کمیٹی دفاع نے مختصر خطاب بھی کیا، مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں لانس نائیک محفوظ شہید کی بہادری اور انتہائی جرات مندانہ عمل مادر وطن کے تمام محافظوں کی قابل تقلید مثال ہے، وطن کی مٹی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وطن کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والےدھرتی کے ان بہادر ثپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء ہمارا فخر، شہداء کو سلام،
https://twitter.com/senatorMtalha/status/1434859000156278790
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سارے صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی سلامتی کیلئے پوری قوم اکٹھی ہے،ہمارے بہادر شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج سکون کی نیند سوتے ہیں، سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں، آج تجدید عہد کے دن پر شہیدوں کو سلام جن کا خون ہماری آزادی کی ضمانت ہے اور ان غازیوں کو بھی سلام جن کی شجاعت ہماری سرحدوں کا ناقبل تسخیر دفاع ہے،
کمیٹی ممبران نے بعد ازاں میجر مدثر شہید کے گھر پر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی کمیٹی ممبران نے دھرتی کی حفاظت کیلئے لازاوال قربانی پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر مدثر جیسے وطن کے مٹی کے بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی،
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج
وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان
واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے،وزیراعظم
پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا
کمیٹی ممبران نے شہید اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہے اور پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں پر ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید نے شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کی تعریف کی کمیٹی ممبران نے شہید کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا،سینیٹر طلحہ محمود نے شہید کے گھر پر فاتحہ خوانی کرائی .سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میجر مدثر جیسے ہزاروں شہداء کا اعلی مقام ہے جنہوں نے ہمارے لئے اپنے جان کی قربانیاں دی ہیں، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ میجر مدثر کی وطن کیلئے شہادت پر ہمیں فخر ہے،مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن کیلئے جان کا نظرانہ پیش کرنے کیلئےکے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،