قومی اسمبلی اجلاس، ڈھائی سال کی محنت کے بعد کونسا بل ہو رہا ہے پیش؟

قومی اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے

قومی اسمبلی کا 33 ویں اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور کوویڈ سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کیے گے ہیں۔اجلاس میں مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی۔ ممبران قومی اسمبلی سے مہمانوں کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے،ممبران کی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلائی جائے گی،ممبران اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کو کوویڈ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی ہے میڈیا سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رپورٹرز پہلے سے جاری کردہ سیکیورٹی پاسسز کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج (بروز پیر) قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

رمضان اور پھرعید،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کس کو کیا طلب؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو خوشخبری سنا دی

Comments are closed.