قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے،عطاء اللہ تارڑ

قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے،عطاء اللہ تارڑ

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے معیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ اور فراڈ قرا دے دیا،عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے ،بے پیندے کے اس لوٹے نے اپنے ہردعوے کے اُلٹ کرکے دکھایا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ آج کیا ہے؟ وہ بتائیں،قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے معیشت اور معاشرے کے تہذیب واخلاق کا نائن الیون کرنے والے ہرروزایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے ؟ سٹیٹ بینک اورمعاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے کہ سٹیٹ بینک حکومت کو کوئی قرض نہیں دے گا، قوم کو سچ بتائیں ہول سیل خسارے میں جولائی سے فروری کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا عمومی مہنگائی میں 18 فیصد اضافہ ہوابجٹ خسارہ اس سال تاریخ کی بلند ترین سطح 4600 ارب پر پہنچنے والا ہے عمران نیازی قوم پرقرض کا بوجھ 18000ارب بڑھا دیا 71 سال میں جتنا قرض لیاگیا، عمران نیازی نے ساڑھے تین سال میں اس سے زیادہ لیا 5 ہفتوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی آئی.

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ میں قدر کے لحاظ سے ڈالر بانڈز میں 20 فیصد کمی آئی بانڈز کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا تو پاکستان مارکیٹس سے قرض بھی نہیں لے سکے گا رواں مالی سال کے 8 ماہ میں درآمدات 58 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور کرائے کے ترجمان اچھی معیشت کی لُڈیاں ڈال رہے ہیں درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا برآمدات کی کئی اقسام میں کمی ہوئی ، چمڑے، مچھلی، پھل، ، گوشت ،سیمنٹ کی برآمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ہوئی گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 45 فیصد کمی آئی

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ 25 فیصد ارکان اسمبلی کی ریکوزیشن پر اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلائیں گے،بدقسمتی سے اسپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، اسپیکر صاحب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آئینی تقاضے پورے کیے جائیں گے،رولز کے تحت چھتوں پر بل بورڈز نہیں لگائے جا سکتے ہیں، سوچ سمجھ کے بات کرتا ہوں،میرا تعلق پی ٹی آئی سےنہیں،10سے11 روز انتظارکر لیں، ہرطرف پھول ہی پھول ہوں گے،

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اسپیکر قومی اسیمبلی سے 21 مارچ کو اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریکیوزیشن کے بعد اسپیکر 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں،اپوزیشن کی ریکیوزیشن کی مدت 21 مارچ کو پوری ہو رہی ہے،اجلاس بلانے میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے،اسپیکر کے پاس اجلاس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،اسپیکر اپنی جماعت کی عددی پوزیشن پوری ہونے کے انتظار میں آئین کے خلاف ورزی نہیں کر سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو کا اجلاس بلانے اور عدم اعتماد ایجنڈا پے لانے کا مطالبہ جائز اور آئینی ہے، اسپیکر قومی اسیمبلی تحریک انصاف کے کارکن کا کردار ادا کر رہے، ہائوس کے کسٹوڈین کا نہیں،اسپیکر وزیراعظم کو بچانے کے لئے تحریک انصاف کے ٹائیگر فورس کا کردار ادا نہ کریں،وہ آئین کو پامال کرنے کے مجرم ہونگے اور ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوگا،سپریم کورٹ نے بھی حکم دیا ہے کہ عدم اعتماد کا معاملہ آئین کے مطابق ہونا چاہئے،عدم اعتماد کسی وزیراعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے، اسپیکر اس کو روکنے کے لئے غیر آئینی اقدامات نا اٹھائے، اسپیکر عمران خان کو بچانے کے لئے آئین شکنی نا کریں،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کر کے بتائیں،شیخ رشید

Comments are closed.