قریشی سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ

‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلوی ہم منصب ماریس پین کا ٹیلیفونک رابطہ‏ ہوا ہے

دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال‏ کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ،عالمی برادری افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے،عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق چیلنجز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان نے 37 ممالک کے 21000 باشندوں کو انخلا میں معاونت فراہم کی،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں شدید معاشی بحران کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان کے جلد انخلاء کے سلسلے میں جاری پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے 21 ہزار باشندوں کو افغانستان سے محفوظ انخلا میں معاونت فراہم کی۔

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ پاکستانی اور مختلف آسٹریلوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 12 ہزار سے زائد طلبا ،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

Shares: