انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت ،9 مئی واقعہ میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کو عدالت پیش کر دیا گیا ،صنم جاوید ،عالیہ حمزہ طیبہ راجہ خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کر دیا گیا ایڈمن جج عبہر گل کچھ دیر تک سماعت کریں گے

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ آج عدالت پیشی کے موقع پر پھٹ پڑیں، عالیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا رات کو 5 عورتوں نے آ کر ہماری تلاشیاں لیں 25 دن ہمیں جیل میں رکھ لیا اب مزید اورکیا کرنا ہے اب مزید برداشت نہیں کریں گے ہمارے وکلا کو بلایا جائے یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ہم کوئی چور ڈاکو نہیں توہین عدالت اورتوہین پارلیمنٹ کی بات ہو رہی ہے مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں کی جاتی

دوسری جانب جناح ہاؤس پر حملہ ، جلاؤ گھیراؤ کیس میں ایک اور خاتون ،سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فرحت فاروق کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور تحقیقاتی اداروں نے جیو فینسنگ بھی کی ، فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

گزشتہ روز کور کمانڈر ہاﺅس حملے کی مبینہ مرکزی کردار سمجھنے جانے والی خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی تھی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا تھا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے رپورٹ کل پیش کر دی جائے گی عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی تھی ۔ملزمان میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ اور دیگر شامل ہیں

Shares: