رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

0
125

رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

شاہی قلعہ لاہور میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا مقدمہ لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی

پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑا، ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ، چالان جلد پیش کر دیا جائے گا، عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے ،ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا ٹبی سٹی پولیس نے ملز م کوعدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ۔

ملز م کے وکلا نے جر م قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پرضمانت کی درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرچکی ہے،ملز م سے مزید برآمدگی کی بھی توقع نہیں ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر د کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیںعدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کردیا

شاہی قلعہ لاہور میں موجود راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا مشتعل نوجوان نے مجسمے کو توڑ دیا راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا مجسمے کو مرمت کرکے آہنی جنگلے بھی لگائے گئے تھے

واضح رہے کہ شاہی قلعہ کی مائی جِندا کی حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون کو ان کے 180ویں یوم پیدائش کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔کانسی سے بنے اس 9 فٹ اونچے مجسمے میں سکھ بادشاہ کو ہاتھ میں تلوار پکڑے گھوڑے پر بیٹھے جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے مکمل سکھ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا،

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

ر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،

رنجیت سنگھ کے مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنیکا حکم

Leave a reply