ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی،قانون کو دیکھ کر فیصلہ کریںگے،عدالت

0
40

ریاست خود کرمنلز کو تحفظ دیتی،قانون کو دیکھ کر فیصلہ کریںگے،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتوں اور ماتحت اداروں کے نام پر رئیل سٹیٹ بزنس کیخلاف کیسز کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کے کنٹرول کیے جانے والے ادارے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی بزنس کر سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت میں کہا کہ عدالتی ہدایت کے مطابق کابینہ کو سمری بھیجوا دیں گے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورٹ تو آپ کو بتا رہی ہے کہ اس میں بنیادی حقوق کا معاملہ ہے کیا یہ سرکاری ادارے اپنے نام کے ساتھ رئیل اسٹیٹ بزنس کر سکتے ہیں؟ ایف آئی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے خود بھی وہ کام کر رہی ہے ریاست خود کریمنلز کو تحفظ دیتی ہے یہاں کریمنل اپیلوں میں یہ نظر آرہا ہوتا ہے یہ عدالت قانون کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتوں اور ماتحت اداروں کے نام پر رئیل اسٹیٹ بزنس کے خلاف کیسز میں حتمی دلائل طلب کر لئے دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں وزارتوں ماتحت اداروں کا رئیل سٹیٹ بزنس کرنا غیر قانونی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا سرکار خود کام نہیں کر سکتی؟ کیا ہر چیز اس عدالت نے آپ کو کہنا ہوتی ہے کہ یہ کریں عدالت نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

قبل ازیں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے شہزاد اکبر کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 سے مطابقت نہیں رکھتا، نفاذ ممکن نہیں ،پولیس آرڈر 2002 کے مطابق لوکل گورنمنٹ نے سیفٹی کمیشن کا قیام عمل میں لانا تھا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 نمائندوں کو سیفٹی کمیشن ارکان کے الیکشن کا اختیار نہیں دیتا، پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ کیلئے حکومت کو نئی قانون سازی کی تجویز دی ہے۔ شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا کہ اداروں اور سرکاری افسران کے ہاوَسنگ سوسائٹی کاروبار پر مکمل پابندی کی تجاویز دی ہیں،سرکاری ملازمین کا ہاوَسنگ سوسائٹی کاروبار میں ملوث ہونا مفادات کے ٹکراو میں آتا ہے،کو آپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925 اور 2018 کے رولز میں ترمیم کی تجویز دی ہے،کو آپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925 میں سوسائٹی کیلئے ادارے کا نام استعمال کرنے پر پابندی نہیں تھی،اس وقت 24 ہاوَسنگ سوسائٹیاں مختلف اداروں کے نام پر چل رہی ہیں ، کسی ادارے کے نام پر سوسائٹی ہونے پر ضروری نہیں وہ پورہ ادارہ اس کاروبار میں ملوث ہے۔ شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا کہ 2018میں کوآپریٹو سوسائٹی سے متعلق نئے رولز بھی بنائے گئے ،لاپتہ افراد سے متعلق بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے، عدالت کو یقین دلاتا ہوں وفاقی حکومت تمام مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

ابصار عالم کو کس نے گولی ماری ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ آگیا ، سنئے مبشرلقمان کی زبانی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

ایف آئی اے کا بے جا اختیارات کا استعمال،عدالت نے دیئے اہم ریمارکس

Leave a reply