ہم جھوٹ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے، انصار عباسی کا توہین عدالت کیس میں عدالت میں بیان

0
60

ہم جھوٹ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے، انصار عباسی کا توہین عدالت کیس میں عدالت میں بیان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ رانا شمیم کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے اصل بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کل کوئی کسی جج کو خراب کرنے کیلئے بیان حلفی دے تو اخبار اسے چھاپ دے، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے عدالت میں کہا کہ صحافی کا کام حقیقت پر مبنی رپورٹ کو شائع کرنا ہے، عدالت نے کہا کہ خبر کی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ ججز ہدایات لیتے ہیں، یہ بھی لکھ دیا جاتا کہ وہ جج ان دنوں چھٹی پر تھا،زیرالتوا اپیلوں پر اس طرح خبر نہیں چھاپی جا سکتی،عجیب بات ہے، رانا شمیم کہتے ہیں کہ انہوں نے تو بیان حلفی کسی کو نہیں دیا،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے عدالت میں کہا کہ ہماری تاریخ بڑی تلخ ہے،

جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں نہ جائیں، میں صرف اس ہائیکورٹ کا ذمہ دار ہوں،میں نے پہلے کہا کہ یہاں کوئی سیاسی تقریر نہیں سنوں گا، کوئی شک نہیں کہ تاریخ تلخ ہے، یا تو اس عدالت کا کوئی فیصلہ بتا دیں جس میں ایسا کچھ ہوا، آپ نے بھی تو کوڑے کھائے ہیں وہ بھی تو تلخ حقیقت ہے،عوام کا اس عدالت پر اعتماد اس ایک خبر سے خراب ہوا ہے، برطانیہ میں اخبار کے ایڈیٹر انچیف کو 3،3 ماہ کی سزا ہوئی ہے، عدالت عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کا کیس سن رہی ہے اور عوام کا اعتماد ختم کیا جا رہا ہے،رانا شمیم کہتے ہیں کہ نوٹری پبلک نے دستاویز لیک کیا،رانا شمیم کا جواب برطانیہ میں ریگولیٹر کو بھیج دیں تو نوٹری پبلک کیلئے مسئلہ بن جائے مجھے کوئی کچھ بھی کہہ دے میں توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرونگا، جب کوئی لوگوں کے اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کریگا تو عدالت برداشت نہیں کریگی،کوئی تین سال بعد زندہ ہو کر آ جائے تو اسکے پاس کوئی گراؤنڈ تو ہونی چاہیے اس شخص کے بیان حلفی کی خبر آپ نے اخبار میں ایسے ہی چھاپ دی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہاں ہوں تو اپنے لیے نہیں بلکہ ہزاروں سائلین کیلئے بیٹھا ہوں،کوئی جج بھی میرے لیے اسٹیک ہولڈر نہیں صرف سائلین ہیں، یہ محض توہین عدالت کا کیس نہیں بلکہ یہ میرا احتساب ہے، افسوس ناک ہے کہ آج کے دور میں جھوٹ سچ اور سچ جھوٹ بن رہا ہے، آپ اس طرح اس ہائیکورٹ پر بداعتمادی نہیں پھیلا سکتے،یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پہلے یہ ہوتا رہا ہے تو اب بھی یہ ہو گا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ رانا شمیم نے کہا عدلیہ کی تضحیک کرنا ہوتی توبیان حلفی پاکستان میں لکھ کر میڈیا کو جاری کرتا،رانا شمیم نے تسلیم کیا کہ انکا بیان حلفی لیک کرنے کا مقصد عدلیہ کی تضحیک ہے،عدالت توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرے،رانا شمیم نے اصل بیان حلفی خود لیک کر کے دیگر ذرائع سے لیک ہونے کے خدشات بیان کیے،

اںصار عباسی نے کہا کہ میں نے رانا شمیم سے موقف لیا تو انہوں نے بیان حلفی پریولیج ہونے کا نہیں کہا، رانا شمیم نے مجھے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے سے نہیں روکا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک ہیڈلائن سے لوگوں کا اعتماد کتنا خراب ہوا، ہمارا ایک موٹو ہے کہ ا سٹیک ہولڈر صرف سائلین ہیں اگر سائلین کا اعتماد ختم ہو جائے تو کچھ باقی نہیں رہتا، اب جھوٹ سچ بن گیا ہے اور سچ جھوٹ لگنے لگ گیا ہے،انصار عباسی نے کہا کہ انشا اللہ، ہم اس جھوٹ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے، آپ اور نہ ہم اہم ہیں، اہم سائلین ہیں، عدالت نے انصار عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو دیکھتے 15 جولائی 2018 کو اپیل دائر ہی نہیں تھی، انصار عباسی چھوڑ دیں، بیانیے کیس بن رہے وہ بھی پتہ ہے،آپ نے جواب دے دیا ہم بین الاقوامی پریکٹس کے تحت چلیں گے،

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت20 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹسز ملنے والے اپنے بیان حلفی جمع کرا دیں،اس دوران رانا شمیم کا اوریجنل بیان حلفی بھی آ جائے گا،اس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے، عدالتی معاون ریما عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ ریما عمر اس کیس میں معاونت کریں عوام کا اعتماد اس کورٹ سے اٹھانے کی کوشش کی گئی،سائلین اس کورٹ کے ا سٹیک ہولڈر ہیں،کیمبرج میں میرا مضمون سول لبرٹی تھا،کوئی تنقید کرے تو اس کو ویلکم کرتے ہیں،اس کیس کے حقائق الگ اور یہاں سوال مختلف ہے،

جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل نے خط میں کہا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی زیرسماعت ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ رانا شمیم کو شوکاز نوٹس جاری کر چکی ہےرانا شمیم کا نام جلد از جلد ای سی ایل پر ڈالا جائے، اگر رانا شمیم بیرون ملک روانہ ہو جاتے ہیں تو عدلیہ کی آزادی پر سنجیدہ سوال اٹھیں گےکیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو ہو گی، کارروائی جلد مکمل کی جائے،

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

@MumtaazAwan

Leave a reply