خاتون نے عاشق سے ملکر شوہر اور ساس کو قتل کردیا،لاشیں فریج سے برآمد

آسام میں ایک خاتون نے مبینہ طور عاشق سے ملکر شوہر اور ساس کو قتل کردیا،لاشیں فریج سے برآمد
پولیس کے مطابق یہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کر کے ان کی لاشیں فریج میں چھپا دیں۔ معاملے کی جانچ کر رہی پولیس کے مطابق، یہ پورا معاملہ آسام کے نون مٹی علاقے کاہے- پولیس نے ملزم خاتون کی شناخت وندنا کلیتا کے طور پر کی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وندنا کے شادی کے بعد ہی کسی سے تعلقات تھے۔ اس کی وجہ سے وندنا نے شوہر امرجیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کر دیا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا نے اپنے عاشق کی مدد سے لاشوں کے ٹکڑے کیے اور کچھ ٹکڑے میگھالیہ کے چیراپونجی میں پھینک دیا-

Leave a reply