لاہور: سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی فلمبندی کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی جس میں دونوں فنکار سیکیورٹی کے خدشات کے باعث غیر حاظر تھے –

ان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت نہیں آسکتے، لہذا اُن کی حاضری معاف کردی جائے جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا تھا-

اس موقع پر مدعی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا کہ ملزمان کا عبوری درخواست میں عدالت میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے اور عدالت حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کی درخواست ضمانتیں بھی خارج کر دے۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج یعنی 3 ستمبرکو سماعت پر طلب کیا تھا اور دونوں کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی تھی –

تاہم آج 3 ستمبر کو لاہور کی سیشن عدالت میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے کیس کی سماعت کی۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کرائی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدالت دونوں ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نئے گانے ’قبول ہے‘ کی تاریخی مسجد میں ڈانس کرنے کے مناظر کی عکس بندی پر تنازع کا شکار ہو گئے تھے ، مسجد میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے دونوں فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے دفعہ 295 کے تحت مقدمہ مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ فرحت منظور خان ایڈوکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں فنکاروں اور مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں پر مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد میں دونوں فنکاروں نے عوام کا دل دُکھانے پر معافی بھی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یہ مناظر گانے کی ویڈیو سے ہٹا دیں گے- بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے تھے-

سیشن کورٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کی عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی

مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے…

کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

Shares: