سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی، اہم رہنما کے انکشاف کے بعد تہلکہ مچ گیا

0
37

سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی، اہم رہنما کے انکشاف کے بعد تہلکہ مچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو زہر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

سابق وزیراعظم کو زہر دیئے جانے کے حوالہ سے بنگلہ دیشن نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ،پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے اور انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،موجودہ حکومت کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں، جو لوگوں کو مار کر بہت آسانی سے غائب کر سکتی ہے

مرزا فخر الاسلام عالمگیر کا مزید کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو دو برس تک جیل میں رکھ کر اذیت دی گئی جب انکی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر علاج نہیں کیا گیا، جیل میں انکی طبیعت خراب ہوئی ،سوال تو بنتا ہے کہ جیل میں طبیعت کیسے بگڑ گئی اور ایسے بگڑی کہ انہیں فوری ہسپتال منتقل کرنا پڑا، ایسے لگتا ہے کہ انہیں سلو پوائزن دے کر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

مرزا فخر الاسلام نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے ایک پروگرام میں یہ بات کی اور مطالبہ کیا کہ خالدہ ضیا کو رہا کیا جائے اور انکو علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کیا جائے، اس موقع پر خالدہ ضیا کے حامی بھی بڑی تعداد میں احتجاجی پروگرام میں شریک تھے .مرزا فخر الاسلام کا کہنا تھا کہ بیگم خالد ضیا شدید علیل ہیں، ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا اور کہا کہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے، ڈاکٹروں کو کہنا ہے کہ علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کیا جائے لیکن حکومت نہیں بھیج رہی، مطالبہ کرتے ہیں کہ خالدہ ضیا کو بیرون ملک طبی امداد کے لئے منتقل کیا جائے.

خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں ماہ فروری میں پانچ برس کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد وہ جیل میں تھیں، ڈھاکہ جیل میں جب قید تھیں تو انہوں نے کہا تھا کہ جانتی ہوں انصاف نہیں ملے گا

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 104 سے بڑھ گئی

زہریلی شراب پینے سے 25 ہلاکتیں

Leave a reply