سابق وزیراعظم لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

0
20

سابق وزیراعظم لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن سے ن لیگی رہنما، پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وطن واپس پہنچ گئے

شاہد خاقان عباسی لندن سے اسلام آباد پہنچے،شاہد خاقان عباسی نجی ایئرلائن کی پرواز EK 612 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے، شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور نواز شریف سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی جلد لاہور آمد متوقع ہے جہاں وہ مریم نواز سے ملاقات کریں گے

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

ہم گھبرانے والے نہیں،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں،شاہد خاقان عباسی

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں تھا تا ہم حکومت نے انکا نام ای سی ایل سے نکالا تھا اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی،وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی ۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

Leave a reply