سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی

sara inaam

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ قتل کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی ،ایڈیشل سیشن جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی عدالت نے آج مدعی کے وکیل راؤ عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ قتل ہونیوالی سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے اور قانونی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں

سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، ہم 2000 میں کینیڈا چلے گئے تھے سارہ ابوظبی میں بھی ملازمت کرتی رہی جولائی کے آخری ہفتے میں ہمیں معلوم ہوا کہ سارہ نے شادی کرلی ہے جب ہم نے شادی کے بارے میں اپنی بیٹی سے پوچھا تو سارہ نے جواب دیا کہ وہ 38 سال کی ہو چکی ہے اور شادی کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔سارہ نے بتایا کہ اسکا شوہر ایاز امیر کا بیٹا ہے جب ہمیں یہ پتا چلا کہ شاہنواز صحافی ایاز امیر کے بیٹے ہیں تو ہمارا اعتماد بحال ہوا۔سارہ کے قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز امیر کی والدہ نے کال کر کے سارہ کی تعریفیں کیں۔

مقتولہ سارہ انعام کے والد انجینئر انعام رحیم کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایسا کیا جائے کہ ہمیں جلدانصاف ملے ۔ ایسے لوگوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہماری بیٹی سارہ کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا اس گھر میں جہاں سارہ کو قتل کیا گیا وہاں شاہنواز، اس کی ماں اور میری بیٹی تھی یہ کہا جارہا ہے ایاز امیر قتل کے وقت چکوال میں تھے۔

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

Comments are closed.