سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید

0
72

سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید

سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہونے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

تحریک التوا کار مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی، متن میں کہا گیا کہ صوبائی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات نا پید ہیں، مشینیں خراب ہونے کے باعث مریض ذلیل و خوار ہونے لگے سید مٹھا ہسپتال میں ڈائلسز مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو لمبی تاریخیں دینا معمول بن گیاایکو اور ای ٹی ٹی کی مشین 6ماہ سے خراب ہے سید مٹھا ہسپتال کے ایم ایس کے پاس عارضی چارج کے باعث ہسپتال کے انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہیں

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے 2 مشینیں مختص کی گئی ہیں مریضوں کو روزانہ 4شفٹوں میں ڈائلسز کرنا ہوتا ہے روزانہ 24مریض آتے ہیں دو مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے مریضوں کو ڈائلسز کروانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دل کے الٹرا سائو نڈ کرنے والی ایکو مشین اور ای ٹی ٹی ٹیسٹ مشین بھی گزشتہ چھ ماہ سے خراب ہے محکمہ صحت کی جانب سے ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر عدنان قمر کو سید مٹھا ہسپتال کا عارضی چارج دینے کے بعد انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں قائمقام ایم ایس سید مٹھا ہسپتال کا کہنا تھا کہ ایکو اور ای ٹی ٹی مشین کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے جلد مشینیں ٹھیک ہو جائیں گی ۔

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

سندھ کے علاقہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،

سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھر گئے، پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ آ گیا

Leave a reply