سعودی عرب،کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ،کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا
سعودی عرب،کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ،کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 138 مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2523 ہو گئی ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 551 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں
سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے. جدہ میں کرونا وائرس کے378 مریض ہیں جبکہ 123 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ریاض میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 757 ہے اور 177 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کے علاقے الدوادمی کے جنرل ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض شیر خوار خالد صحتیاب ہو گیا جس کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی شہروں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا تعلق ریاض شہر سے ہے.
قبل ازیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ،جدہ اور دیگر شہروں میں بھی چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہاں جزوی کرفیو تھا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے.ریاض، دمام، تبوک ،ظہران اورہفوف، جدہ طائف القطیف اور الخبر کمشنریوں میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر چوبیس گھنٹے کردیا گیا ہے، ان شہریوں میں آمدورفت بند کر دی گئی ہے،
چوبیس گھنٹے کے کرفیو کے دوران گاڑیوں کو محلے کے اندر نقل و حرکت کی اجازت ہوگی تاہم گاڑی میں صرف ایک ہی شخص کی پابندی کی جائے گی- علاوہ ازیں گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک شخص ہی بیٹھ سکے گا-
وزارت داخلہ نے تمام سعودیوں شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ انتہائی ضرورت کے تحت صرف بالغ افراد ہی گھروں سے نکل سکتے ہیں ۔بچوں کو نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی-
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی. قبل ازیں سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا ہے- مساجد میں سپرے کورونا وائرس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے.
سعودی وزارت صحت کی اپیل پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے سعودی عرب سے خواتین سمیت 78 ہزار سے افراد نےرضاکارانہ طور پر اپنا اندراج کروایا ہے