سعودی عرب نے کون سی کرونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی ، نام کی منظوری ہوگئی
باغی ٹی وی : کورونا ویکسین کے حوالے سے سعودی عرب سبقت لے گیا . سعودی عرب کی فوڈ اور خوراک اتھارٹی نے امریکا کی دواساز فرم فائزر کی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کو مملکت میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق ’’اتھارٹی نے فائزر کے 24 نومبرکو فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔اب اس کمپنی کی ویکسین مملکت میں استعمال کے لیے درآمد کی جائے گی۔العربیہ کے مطابق ایس پی اے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔اتھارٹی نے کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے جائزے کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں۔ان میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین اور سائنس دان بھی شریک ہوئے ہیں۔دواساز کمپنی کے نمایندے سے ملاقاتوں میں اتھارٹی نے مختلف سوالات پوچھے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت کے متعلقہ حکام اب ویکسین کی درآمد کا عمل شروع کریں گے۔اتھارٹی مملکت میں ویکسین کی آنے والی ہر کھیپ کے نمونوں کااستعمال سے قبل تجزیہ کرے گی تاکہ اس کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزارت صحت سعودی عرب میں ویکسین کی آمد کی تاریخ کا اعلان کرے گی اور درآمدی تقاضوں کی تکمیل کے بعد اس کے استعمال کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے گذشتہ ماہ مملکت میں مقیم ہر فرد کو کرونا وائرس کی ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا تھا کہ ’’مملکت میں 2021ء کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافر تعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔‘
کرونا ویکسین اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلیوں کا جشن،اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا اعلان