سال 2022: سعودی وزارت حج و عمرہ کا بڑا اعلان

امسال خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی جس کی اجازت پچھلے سال 14 جون کو سعودی حکومت نے دی تھی۔

باغی ٹی وی : یہ بڑا انقلابی فیصلہ سعودی عرب کی بدلتی تصویر کا ثبوت ہے گزشتہ برس ہی کورونا لہر کے بعد پہلی تبدیلی عمرہ سے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرے کی اجازت دی تھی۔

حکومت نے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئےسپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی

اس وقت سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا اس وقت یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے اس کے بعد حج میں خواتین کو تنہا شرکت کی اجازت دی گئی جس میں بھی عمر کی حد مقرر ہے۔

عمران اسماعیل کا وفاقی وزیر آبپاشی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

Leave a reply