باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے تا ہم دہلی میں سکولز مالکان کی جانب سے حکومت پر دباؤ آیا تو سکول کھل گئے جس کے بعد ایک ہی روز میں 79 طلبا کرونا کا شکار ہو گئے

دہلی میں سکول انتظامیہ کی لاپرواہی سے 79 طلبا سکول کھلنے کے پہلے ہی روز کرونا کا نشانہ بن گئے، دہلی میں لاک ڈاؤن کی نرمی ہوئی تو سکول کھل گئے اور تقریبا 250 سکولوں میں طلبا گئے، والدین فکر مند تھے لیکن سکول انتظامیہ نے والدین کو مجبور کیا کہ بچوں کو سکول بھجوائیں

بچے سکول تو گئے تا ہم پہلے ہی روز 79 طلبا میں کرونا کی تشخیص ہو گئی ، سینکڑوں طلبا کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، طلبا کے ٹیسٹ ہوئے تو 79 میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد دہلی سرکار پھر حرکت میں‌ آئی اور سکولز بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

دہلی سرکار نے سکول دوبارہ بند کر دیئے اور سختی سے ہدایت کی کہ جو بھی سکول دوبارہ کھولا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، دوسری جانب والدین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سکول تو کھول دیئے گئے لیکن کرونا سے بچاؤ کا انتظام نہیں کیا گیا، ایس او پیز پر عمل نہین کیا گیا اسلئے سکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے

Shares: