شہر قائد کراچی سے پب جی پارٹنر کو ملنے بھارت جانیوالی خاتون سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی ہے
پاکستانی خاتون سیما اور اسکے بھارتی دوست کو اترپردیش کی ایک عدالت نے ضمانت دی ہے، تا ہم ابھی تک انکی رہائی نہیں ہو سکی، ضروری کاروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا، رہائی کے بعد سیما بھارت ہی رہے گی یا پاکستان واپس آئے گی،اسکا ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، سیما کے چار بچے ہیں وہ بھی جیل میں ہیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ سیما کے بچے اسکے ساتھ ہی رہیں گے، سیما کے دوست سچن کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس پر غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو پناہ دینے کا الزام تھا تا ہم اگلے روز ہی سچن کے والد کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا
سیما غلام حیدر لکسر جیل میں ہیں، حکام کے مطابق اس پر کڑی نظر رکھی گئی ہے، سیما جیل میں ساری رات سو نہیں سکی، بچوں کے ساتھ اس نے کھانا کھایا لیکن جیل میں سیما اداس ہے، جیل میں پہلی رات سیما نے بچوں کے ہمراہ دو روٹیاں کھائیں، جیل میں بھی سیما سے تحقیقات کی جاتی رہیں، جیل حکام کے مطابق سیما اور اسکے بچوں کو خواتین کی بیرک میں رکھا گیا ہے، سیما کے بچے بھی جیل میں سہمے ہوئے ہیں، سیما سچن سے ملنے کی درخؤاست کرتی رہی لیکن سچن بھی جیل میں ہے اسلئے ملاقات نہیں ہو سکی، سچن کو بھی جیل میں ملنے کوئی نہیں آیا،
پولیس حکام کے مطابق تحقیقا جاری ہیں کہ نیپال کی ٹریول ایجنسی کی مدد سے سیما بھارت پہنچی، سیما اور سچن جس ہوٹل میں ٹھہرے وہاں بھی تحقیقات کی گئی ہیں، ہوٹل مالکان کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ سیما کے لئے پاکستان سے کسی بھی نے رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی رابطہ کرے گا تو پھر دیکھیں گے، سیما سے موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے ہیں، فون اور سم میں سے کافی ڈیٹا سیما نے ضائع کر دیا تھا جس کو ریکور کیا جا رہا ہے
سیما کی پہلی شادی 2014 میں ہوئی تھی سیما حیدر کے کل 4 بچے ہیں۔ شوہر شارجہ، دبئی میں ملازمت کرتا ہے، سیما بھارت کیوں آئی، اس حوالہ سے بھارتی ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں، یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ سیما کو کسی پاکستانی ایجنسی نے تو بھارت نہیں بھیجا، سیما کو بھارت آنے میں کس نے مدد کی؟ سرحد پار کرتے وقت سیما کیسے سیکورٹی کی نظروں سے بچ گئی؟
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم