انسانی اعضاء اور ٹشو کی پیوند کاری کا بل سینیٹ سے منظور

senate

انسانی اعضاء اور ٹشو کی پیوند کاری کا بل منظور
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے ایوان میں میاں چنوں واقعہ پر اظہار افسوس کیا،اور کہا کہ میاں چنوں واقعے نے ایک مرتبہ پھر جھنجھوڑا ہے برداشت کے کلچر کونافذ کرنے کے لیے کھڑا ہونا ہوگا،ریاست کے اندر ریاست نہیں بنانی،پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجی عدالتیں اور بربریت نہیں ہو سکتیں،میاں چنوں معاملے کو انسانی حقوق کمیٹی میں جانا چاہیے،چیئرمین سینیٹ نے میاں چنوں کا واقعہ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران ہے،امریکی صدر نے افغان اثاثے غیر منجمد کرنے کا حکم دیا ہے،نائن الیون کے متاثرین کو رقم دی جارہی ہے،نائن الیون کے متاثرین کو پہلے بھی معاوضہ دیا جا سکتا ہے ،یہ افغانستان کا پیسہ ہےجو افغانوں کا ہے افغان سینٹرل بینک کا پیسہ منجمد کیا گیا ، یہ افغان عوام کو دیا جائے اگر وہ طالبان کو پیسہ نہیں دینا چاہتے تو کسی اور کے ذریعے افغانوں کو دے پاکستان بھی یہ رقم افغانستان کی عوام کو دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے

شہزاد وسیم نے کہا کہ پوری قوم میاں چنوں واقعہ کے خلاف متحد ہیں،چند لوگ ہیں جو انتہا پسندی کی سوچ رکھے ہوئے ہیں، سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ 5جوری کو ریکو ڈک کا معاملہ اٹھایا تھا،بلوچستان میں ریکو ڈک بچاو تحریک چل رہی ہے، گزارش ہے کہ کمیٹی آف دا ہول کا اجلاس بلائیں،جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ بلوچستان حکومت کا معاملہ ہے،

شیری رحمان نے کہا کہنیوز ون چینل پر پابندی لگائی گئی ہے۔ چینل اور قلم بندی برداشت نہیں کریں گے، پریس جمہوریت کا ستون ہے، جگ ہنسائی کرانے کی بجائے  نیوز ون چینل بحال کریں ویسے بھی جمہوریت کی انڈیکس میں عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن نیچی آئی ہے

سینیٹ میں محدود ذمہ داری شراکت ترمیمی بل 2022 پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی،علی محمد خان کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی،چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ،سینیٹ کا پارلیمانی کلینڈر 110 کے بجائے 90روز کرنے کا آئینی ترمیمی بل پیش کیا گیا، سینیٹر کہدہ بابرنے کہا کہ پارلیمانی کلینڈر محدود ہونے سے حکومت کو پیسوں کی بچت ہوگی،علی محمد خان اوراپوزیشن نے بل کی مخالفت کی،چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا سینیٹ میں انسانی اعضاء اور ٹشو کی پیوند کاری کا بل منظور کر لیا گیا نادر شناختی کارڈ اجراء کے وقت شناختی کارڈ پر آرگن ڈونر لکھا جائے گا ڈونر کی رضا مندی سے شناختی کارڈ پر سرخ الفاظ میں اعضاء اور ٹشو ڈونر لکھا جائے گا،

سینیٹ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بہرے اور گونگے افراد کی میڈیا تک رسائی کا بل پیش کر دیا گیا ،بل میں کہا گیا ہے کہ سرکاری یا نجی ٹی وی چینلز کوبغیر اشاروں کی وضاحت کے بلیٹن کی اجازت نہ دی جائے،سرکاری اور نجی ٹی 6 ماہ کے اندر اشاروں کی زبان کے لیے مترجم کی تقرری کریں اس حوالے سے قومی پالیسی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا حکومت کی جانب سے گونگے بہرے افراد تک میڈیا رسائی فنڈ کے نام سے فنڈ قائم کرے گا

علی محمد خان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو ”مسنگ” قرار دیدیا ،اپوزیشن لیڈر کو مسنگ کہنے پر ایوان میں شور شرابہ ہوا علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے جب سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے وہ غائب ہیں، چیئرمین سینیٹ نےعلی محمد خان کو مزید بات کرنے سے روک دیا

قبل ازیں پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے او را سلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں میاں چنوں واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی میاں چنوں واقعہ المناک ہے اور کسی قسم کی غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

دوسری جانب میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے مزید 6 ملزم گرفتار کر لئے پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں سدا بہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں۔ ملزموں نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے مقتول کو تشدد کا نشانہ بنایا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس نے اب تک ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ 17موڑ میں مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ہوگیا میاں چنوں سے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ شخص دن بھر شہر میں بھیک مانگتا رہا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے مسجد آئے تو اوراق کے جلنے کی بو آ رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود قرآن مجید کے جلتے ہوئے اوراق دیکھے اور دیکھتے ہی پریشان ہوگئے لوگوں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو مقتول 1قران پاک جلا چکا تھا-

میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

نیواسلام آباد ائیرپورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،قوم کے اربوں روپے ڈبونے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن کی کارکردگی سامنے آگئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

Comments are closed.