اداکار شان شاہد کا کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث تباہی اور بجلی کی عدم فراہمی پر مایوسی کا اظہار

0
29

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد بھی کراچی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہی اور بجلی کی عدم فراہمی پر پریشان اور مایوس ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی : کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بارشوں نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا جنہوں نے بارش کے باعث مسائل سے پریشان عوام کو 3 دن گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ لاکر مزید پریشانی میں مبتلا کیا۔

بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل نے جہاں شہریوں کو مایوس کئے رکھا وہیں شوبز شخصیات نے بھی شہر قائد کی اس صورتحال پر افسوس، مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد نے بھی کراچی کے حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک بجلی واپس آئے گی تب تک وہ امید کی کرن واپس لے جاچکی ہوگی اور ہم ہمیشہ کی طرح سب کچھ بھول جائیں گے کہ جیسے یہ مسئلہ کبھی ہوا ہی نہیں اور ایک بار پھر سے اپنے معمول پر آجائیں گے اور دوبارہ ویسے ہی جینے لگیں گے۔


اداکار شان نے لکھا کہ آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا اور ہم ایسے کب تک جیتے رہیں گے اگر آزادی ایسی زندگی جینے کا موقع دیتی ہے تو پھر ایسی آزادی کا کیا فائدہ ہے اپنی آواز اٹھاو۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مختلف ہش ٹیگ voice .#unite #unitekhi #risekhi #powertothepeopleofkhi# بھی استعمال کئے-

کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

Leave a reply