شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
لاہور پولیس نے بلیک میلنگ اور زیادتی کرنے والے حماد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم شادی کے جھانسے میں ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کر لیا،ملزم حماد کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی،ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،
لاہور پولیس نے تین مختلف مقامات پر کاروائیاں کر تے ہوئے خواتین پر تشدد کر نے والے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے،پولیس کے مطابق تھانہ باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ،خاتون کے شوہر بشیر نے اپنے بھائی شبیر اور بھانجے عثمان کے ساتھ ملکر خاتون پر تشدد کیا اور طلاق دی،ملزمان نے تشدد کے ساتھ خاتون کے سر کے بال اور بھنوؤں کے بال بھی کاٹے دیئے
دوسرے واقعہ میں شیراکوٹ پولیس کوخاتون کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ۔خاتون کے دیور ندیم اور نند کے شوہر اللہ رکھا نے تشدد کا نشانہ بنایا، کشور بی بی کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر تشدد کیا گیا اور کپڑے پھاڑے گئے، شیر ا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ندیم اور اللہ رکھا کوگرفتار کر لیااور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ،
تیسرا واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں نشہ کر کے بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتارکر لیا ہے ملزم اپنی بیوی کے جسم پر جلے ہوئے سگریٹ لگاتا اور شراب پلانے کی کوشش کرتا،خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ملزم وقاص کو گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
لاہور میں جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج