شادی کے بہانے خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا جعلی جج گرفتار

0
99
crime karachi

شادی کے بہانے خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا جعلی جج گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین سے شادی کر کے مال بٹور کر فرار ہو جانے والا جعلی جج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ایک چالیس سالہ شخص کوپولیس نے گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ زیادتی کی ہے، لکھنو پولیس سائبر سیل کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی، شادی کر کے لوٹنے والے شخص کی شناخت وشنو شنکر کے طور پر پوئی، ملزم قانون کا طالب علم اور اس نے عدالت میں پریکٹس بھی کی تا ہم خود کو وہ جج بتاتا تھا، ملزم شادی کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیتا،طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین اسکا ہدف تھیں،اشتہار میں وہ اپنے آپ کو جج لکھواتا اور مطلقہ و بیوہ خواتین جن کے پاس پیسہ زیادہ ہوتا ان سے ملزم شادی کرتا اور پھر مال لوٹ کر فرار ہو جاتا

پولیس کے مطابق ملزم نے چھ شادیاں کیں اور سب خواتین کو لوٹ لیا، ملزم نے ایک خاتون سے 43 لاکھ،ایک خاتون سے چارلاکھ ایک خاتون سے 25 لاکھ روپے لوٹے ، ملزم کئی خواتین سے زیادتی بھی کر چکا ہے،پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خواتین کی تعداد 15 سے بیس ہے تا ہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید خواتین مقدمے درج کروانے آ رہی ہیں

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزم کے ساتھ کیا کوئی اور بھی شامل ہے اس پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply