شہباز شریف کا بیان مزید تکلیف کی وجہ بنا ہے،عاصمہ شیرازی

0
89

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا یہ بیان مزید تکلیف کی وجہ بنا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ انتہائی غیر ضروری اور ناقابل قبول بیان ہے۔ خاتون سے زیادتی کے ذکر کے دوران موٹروے کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے۔

عاصمہ شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سیاسی راہنماؤں کی اکثریت ان واقعات کی حساسیت ہی نہیں رکھتی ۔ شہباز شریف صاحب کا یہ بیان مزید تکلیف کا سبب بنا ہے

عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب بندہ ہر چیز کام پروجیکٹ کا کریڈٹ لینے کی کوشش کریگا تو یہی ہوگا جواج شہباز شریف موٹروے سانحہ کیساتھ موٹروے بنانے کی غیر ضروری ذکر پرحود لوگوں کو اپنے اوپر ہسنے اور لطیفے بنانے کا موقع دے دیا

https://twitter.com/jami9z/status/1305728147208376320

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اوہ میڈم صاحبہ آپ کو اس بیان سے تکلیف نہیں آپ کی تکلیف اور ہے وہ یہ کہ شہباز شریف آپکی مریم کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتا

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف تکلیف کا سبب یا ان سے معافی اور استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا؟؟؟

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا، یہ کہنا نا مناسب ہو گا کہ یہ موٹر وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی.”قائد حزب اقتدار میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موٹر وے واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن وزیراعظم کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ حکومت اس بحث میں الجھی ہوئی تھی کہ موٹر وے پر کس کا کنٹرول ہے

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

Leave a reply