عمران خان نے دھوکہ دیا، خورشید شاہ کا بڑا اعلان
عمران خان نے دھوکہ دیا، خورشید شاہ کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے، دونوں رہنما الگ الگ عدالتوں میں پیش ہوئے اور میڈیا سے بات کی،
مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے نیب آرڈیننس کے دو ہی مقاصد تھے جو میں پہلے ہی بتاچکا ہوں آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ہے حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہئے قول و فعل کے تضاد نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں،اب حالات یہ ہیں کہ سرکس عدالتوں اور سڑکوں پر لگی ہے،میری 2 شہروں میں یہ تیسری پیشی ہے ،احتساب کے اس عمل سے آج ججز بھی پریشان ہیں سچ اورجھوٹ عوام کےسامنے آنا چاہیے، عوام کونیب کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے
ن لیگی رہنما، رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے،کہا جا رہا ہے کہ آج کے اجلاس میں ای وی ایم مشین پر بات ہوگی،ہمیں الیکشن زیادہ دور نظر نہیں آرہا،جس طرح ملکی حالات ہیں اس کا حل نظر نہیں آرہا،اللہ تعالی قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی عطا فرمائے،بڑے عرصے بعد اچھی خبر ملی ہے ،ملکی وقار میں اضافہ ہوا،قومی ٹیم آج کا میچ بھی جیتے گی،حکومتی وزرا کے بیانات ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے،وزیراعظم اوراوزرا کے بیانات میں بھی فرق ہے
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار میں رکھنے کا بھی حق نہیں، عمران خان ملک کیلئے رسک بن گئے ہیں،پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے باعث ملک میں بحران پیدا ہوئے،عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا،آج لانے والے بھی پریشان ہیں،اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا،حکومت میں مظاہرین کوسنبھالنے کی اہلیت نہیں،
واضح رہے کہ خورشید شاہ کو سپریم کورٹ نے چند روز قبل رہا کرنے کا حکم دیا تھا، خورشید شاہ کو نیب نے گرفتارکیا تھا اور وہ ایک طویل عرصہ جیل میں رہے ہیں
@MumtaazAwan
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن