شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے، حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے

وفاقی حکومت نے اپیل وزارت داخلہ کے ذریعے دائر کی ہے اپیل میں 12 قانونی نکات اٹھائے گئے ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ادروں سے جواب مانگا نہ کوئی رپورٹ ، شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ شہباز شریف خود نواز شریف کی واپسی کے ضامن ہیں ، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ اسی روز سنا دیا گیا،

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کئے بغیر حتمی ریلیف جاری کر دیا ،بیرون ملک جانے کی درخواست پر یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔درخواست میں کہا گیا کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

دوسری جانب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیئے جانے کا معاملہ ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کردیا ہے

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

Shares: