سنگھائی تعاون تنظیم، بھارت کی متوقع دعوت پر پاکستان کا رد عمل تیار
سنگھائی تعاون تنظیم، بھارت کی متوقع دعوت پر پاکستان کا رد عمل تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کی دعوت ملنے کے بعد پاکستان فیصلہ کرے گا کہ شرکت کرنی ہے یا نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے دعوت ملنے کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرے گا.
بھارت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ 19 واں اجلاس بھارت میں ہو گا جس میں پاکستانی وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی.
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس سال کے وسط یا آخر میں بھارت میں ہو گا،تعاون تنظیم کا بھارت میں یہ پہلا اجلاس ہو گا،بھارتی ترجمان وزارت امور خارجہ روش کمار نے کہا کہ تمام 8 رکن ممالک ، چار مبصرین اور گروپ کے ڈائیلاگ پارٹنرس اس میٹنگ کیلئے مدعو کئے جائیں گے
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ برس سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جب بھارت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیااور پاکستانی درختوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا.
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے اور پاکستان نے کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھارت کو بے نقاب کیا.