سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

سیاسی-میدان-کوبھی-کرکٹ-کا-میدان-سمجھنے-والے-ناکام-ہو-گئے،-مائزہ-حمید #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھا مگروہ بری طرح ناکام ہوئے

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بحرانوں کا شکار حکومت ہے، تبدیلی کے نام پر ملک بھر میں تباہی مچا دی گئی، اب اداروں کو آگ لگانے کی باتیں وزرا کی جانب سے کی جا رہی ہیں، سب سن لیں الیکشن کمیشن سمیت کوئی ادارہ عام انتخابات میں ووٹ چوری نہیں کریگا عام انتخابات پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق نہیں ہوں گے صاف شفاف ہوں گے

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوآگ لگانے اورجہنم میں پھینکنے کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا حکمران ناکامی اوربدنامی سے پریشان اور ذہنی طورپرمفلوج ہوچکے ہیں ،دوسری بار اقتدارکا خواب دیکھنے والوں کے لئے کوئی مشین کارآمد نہیں ہوگی عمران خان نے سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھا مگروہ بری طرح ناکام ہوئے جھوٹ بولنے عوام کے ساتھ کئے گئے ہروعدے اوردعوے سے منحرف ہونے والے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی عوام نے حکومتی کارکردگی دیکھ لی ہے تین سالوں میں مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنے والوں کو حکومت ملی ہے تو عوام پر زندگی کے راستے تنگ کر دیئے ہیں

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ بھی تین سالوں میں وفا نہیں ہوسکا نو ازشر یف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کانا م ہے جن کی قیادت میں نواز لیگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا بھرپور جمہوری کردار ادا کررہی ہے

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

Comments are closed.