سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کے طور پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کرینگے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہوگئی ہے۔ کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ میں ہے جہاں 421 مریض ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 345 ، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 123 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہے۔