سندھ ہوئی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کرونا متاثرین کے لیے مستحسن قدم

0
19

سندھ ہوئی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کرونا متاثرین کے لیے مستحسن قدم

باغی ٹی وی :سندھ ہائی کورٹ بار نے کرونا وائرس سے متاثرین کے لیے بڑا قدم اٹھا یا ہے ، سندھ ہائی کورٹ‌بار نے اپنی مدد آپ 28 لاکھ سے زاید رقم اکٹھی کر لی ہے ، جس میں‌سے 27 لاکھ سے زائد رقم مستحقین اور ضرورت مندوں‌میں تقسیم کر دی گئی ہے. فی گھرانہ 10 ہزار کے حساب سے یہ رقم تقسیم کی گئی ہے . تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے بار نے واضح‌ پروگرام ترتیب دیا ہے جس سے ایک ایک پیسے کی تفصیل موجود ہے اور ہر مستحق کا ریکارڈ موجود ہے .

دوسری طرف حکومت کی جانب سے ایسے فلاحی کاموں کو انجام دینے والی تنطیموں کے کام کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد اور فلاحی تنظیمیں ہمارے معاشرے کی اصل طاقت اور اسکا روشن چہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے مشکل کی ہر گھڑی کا نہ صرف استقامت اور جوانمردی کا مقابلہ کیا ہے بلکہ کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری قوم نے دل کھول کر اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کوئی حکومت اکیلے کورونا جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے عطیات اور فلاحی تنظیموں کی بھرپور معاونت سے حکومت ملک بھر کے تمام طبقوں تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

Leave a reply