سپیکر قومی اسمبلی کی سعودی سفیر سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی فخر ہے، پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے، سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے چلنے والے سماجی ادارے پاکستان میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پر خلوص مہمان نوازی پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکر گزار ہوں۔ سعودی فرمانرو ا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلیے تاثرات قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سیدوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مخلص دوست اور بھائی تصورکرتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے ایوانوں کی تجارت کے لیے قائم کمیٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سعودی سفیر نے سپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔

Shares: