تحریک عدم اعتماد کب جمع ہو گی؟ خورشید شاہ نے سب بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے
پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن اورعدم اعتماد سے متعلق اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں،سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت نہیں،عمران خان کیخلاف ہے،عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے،لانگ مارچ کے اختتام پر ریکوزیشن اور عدم اعتماد جمع ہوگی،عمران خان سے ان کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں،پی ٹی آئی کے 12 سے 13 ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے،حکومتی ارکان اب ان کی ناکامیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں،
سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی چودھری برادران کی جھولی میں نہیں ڈالیں گے، وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کو نہیں دے رہے تھے،پارٹی کیسے دیں گے؟ لانگ مارچ اور وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، ابھی تک جو کچھ ہورہا ہے وہ سیاسی طور پر ہے،
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج لاہور پہنچے گا بلاول زرداری نے خورشید شاہ کو عوامی مارچ چھوڑ کر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھاکہ اہم کام نمٹائے جائیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین لانگ مارچ تاریخ رقم کر رہا ہے لانگ مارچ کو ملنے والی عوامی پذیرائی نے پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا کردیئے ،ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل شرافت سے مستعفی ہوجائے
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،
لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا
اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول
ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی
آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ
https://baaghitv.com/ppp-ka-awami-amrch-sahiwal-say-rawana-aglil-manzil-lahaoare/