دوران ڈکیتی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے سنائی سزا

0
99

دوران ڈکیتی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

بہاولپور کی مقامی عدالت نے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی ہے، بہاولپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈکیتی کے دوران طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چاروں مجرموں کو سزا سنائی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنائی

بہاولپور میں چار مجرموں نے رواں برس دو جنوری کو گھر میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا سزائے موت پانے والے ملزمان میں نصیر احمد ، محمد وسیم، عمر حیات اور فقیر حسین شامل ہیں

بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میںمسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اسلحے کی زور پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنایا اور نوجوان لڑکی کو اہلخانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے بھائی نے موقف اختیار کیا کہ مسلح نوجوان اتوار کے روز دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے جہاں ملزمان نے گھر میں موجود نوجوان لڑکی کو اہلخانہ کے سامنے جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا

قبل ازیں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کو درندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ،شیخوپورہ کے نواح بھیکی کے علاقے میں تین ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں باپ کو باندھ کر ان کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ڈاکو کاشتکار کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اورتفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیا گیا ہے

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

Leave a reply