طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے تشدد،تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی سکول میں طالبہ تشدد کیس میں تشدد کرنے والی طالبات کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے
لاہور کے علاقے ڈیفینس کے سکول کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طالبات ایک طالبہ پر تشدد کر رہی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،مقدمے میں نامزد طالبات نے ضمانت کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی، عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے درخواست ضمانت دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ مدعی کی بیٹی خود نشے کی عادی ہے اور ہمیں بھی نشے پر لگانا چاہتی تھی ، سیشن جج ظفر اقبال نے طالبات کی درخواست پر سماعت کی اور پولیس کو طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے عدالت نے ملزمان کو 50، 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

دوسری جانب سکول میں ساتھی کی جانب سے طالبہ پر تشدد کے معاملے پر لاہور پولیس کا کہناہے کہ ہم نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تا ہم گھروں پرتالے لگے ہوئے تھے، اب طالبات کی ضمانت ہو گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل میں تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، ڈیفنس اے کے نجی سکول کی انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے الیکٹرک سگریٹ تنازع کی وجہ بنی

ڈیفنس کے نجی سکول میں بچی پر تشدد کا معاملہ تحقیقات کے لیے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، تین رکنی کمیٹی تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، اداکار احمد علی بٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا ذمے دار والدین اور اسکول انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں جنہیں بالکل اندازہ نہیں کہ ان کے بچے اسکول اور نجی زندگی میں کیا کررہے ہیں ،احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اس واقعے کو دیکھنے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا اور منشیات نے کس طرح ہماری نوجوان نسل کو برباد کر دیا ہے اداکارہ یشما گل نے بھی مذکورہ واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس طرح تنگ کرنا لڑکی کو مارنا اور ویڈیو بنانا کسی لحاظ سے بھی اچھا نہیں ہے

درج مقدمے کے مطابق لاہور میں واقع ایک امریکن اسکول میں پیش آیا جہاں علیحہ عمران نامی لڑکی نے اپنے ساتھی گرلز سٹوڈنٹ ساتھی کو نشہ کرنے سے منع کیا کیا کہ وہ جان کی دشمن بن گئی واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔اس ایف آئی آر میں یہ بھی بھی درج ہےکہ جب علیحہ عمران پرتشدد کیا جارہا تھا تو اس وقت وہاں کچھ لڑکے بھی پہنچ گئے اورانہوں نے تشدد زدہ علیحہ کی ویڈیوز بنائیں اور پھر وائرل کردیں‌

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

پولیس رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد گرامی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ، اس کے کپڑے پھاڑےگئے ، اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منظروہاں ہر کسی نے دیکھا تو بعض نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کریہ ہیبتناک منظرمحفوظ بھی کرلیا جو کہ ایک واضح ثبوت ہے ، اس لیے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

Shares: