ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟

0
41

ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رکن سعید اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جو کررہے ہیں انہیں جلد اس کا ادراک ہوگا

سعید اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایسے مشورہ دینے والے آپس میں مخالف ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں، بچپن سے چیزیں دیکھتے آ رہے ہیں،اجمل چیمہ کاپیٹرول پمپ بند کرنے والا کوئی ایڈوائزرہی ہوگا،حکومتی دباوَ سے کسی کودبایا نہیں جا سکتا، سیاسی گفتگو سے اپنا مؤقف منوائیں گے، صمصام بخاری ترین گروپ کاحصہ نہیں تھے،جوترین گروپ کےلوگ ہیں وہ متحد ہیں،جو ترین گروپ کا حصہ ہیں ان کا جینا مرنا اکٹھا ہے، سیاست میں نو ریٹرن کا لفظ نہیں ہوتا،کبھی بھی کوئی بھی سیاسی گروپ یا جماعت مذاکرات سے انکار نہیں کرتا ،

سعید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ میں وزیراعلیٰ کیلئے کسی نام پر بات چیت نہیں ہوئی ،ہمارا موقف غلط ثابت کیا جائے یا مان لیا جائے،ہمارے گروپ کے کسی ممبرکا نام وزیراعلیٰ کیلئے سامنے نہیں آیا ،ہم اپنے موقف پرقائم ہیں،ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں، پرویزالہیٰ اسپیکرہیں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں،حالات کے مطابق ہی فیصلے کیے جاتے ہیں، اگر 26 لوگوں کے کاروبار بند ہوتے ہیں تو پھر اسمبلی بھی بند ہو گی، وزیراعظم کو ایسے مشورہ دینے والے آپس میں مخالف ہیں،

ترین گروپ کا فوری ردعمل، بڑا اعلان کر دیا ،ترین گروپ نےخان سے ملنے والے صوبائی وزرا سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ،ترجمان ترین سعید اکبر نوانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف نکئی اور اخترملک کبھی ترین گروپ کاحصہ نہیں رہے جب کہ صمصام بخاری،ہاشم ڈوگر بھی ترین گروپ کے ممبرنہیں رہے

ترین گروپ نے اعلان کر رکھا ہے کہ انہیں بزدار قبول نہیں، علیم خان نے بھی ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے،پنجاب میں ہلچل مچی ہوئی ہے، چودھری بھی حکومتی صفوں کو چھوڑ کر اپوزیشن رہنماؤں سے مل رہے ہیں، حکومتی اتحادی بھی اپوزیشن کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں

دوسری جانب احمد علی دریشک کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب سے ہے،وزیراعظم نے آج ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے،اپوزیشن کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں،عثمان بزدار 5 سال مکمل کریں گے، ترین گروپ کے دوست بھی وزیراعظم سے ملاقات میں موجود تھے، ترین گروپ ساتھ تھا ، ہے اور رہے گا،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

Leave a reply