ترک صدر کے کامیاب دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کی بڑی غلطی

0
133

ترک صدر کے کامیاب دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کی بڑی غلطی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے دو روزہ دورہ پاکستان کیا اور واپس روانہ ہو گئے،

دو روزہ دورے کے دوران ترک صدر کا پر تپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے خود گاڑی ڈرائیو کی، گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں عشائیہ دیا گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ہوا، ترک وزراء کی اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایک بڑی غلطی کر گئے.

ترک صدر رجب طیب اردوان دو روز تک پاکستان میں رہے، ترک صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفود کی حکومتی سطح پر تو ملاقاتیں ہوئیں لیکن کسی اپوزیشن رہنما سے ترک صدر کی ملاقات نہیں کروائی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جب ترک صدر نے خطاب کیا تو اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بشمول بلاول زرداری، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفور حیدری سب موجود تھے لیکن ایوان میں ترک صدر آئے، خطاب کیا بعد ازاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے ایوان صدر چلے گئے.

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک بزنس کونسل کی تقریب سے بھی خطاب کیا، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، 12 اہم معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے شعبہ میں ترک صدر کو سرمایہ کرنے کی دعوت دی،ترک صدر کی اہلیہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا .

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

ترک صدرسے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات اور مصافحہ نہ ہونے پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے قومی قیادت اور پارٹی قائدین کو طیب اردگان سے ملنے کا موقع نہ دیکر تعصب اور تنگ نظری کا مظاہرہ کیاحالانکہ یہ قومی روایت ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد معزز مہمان سے قومی قائدین اور پارٹی قیادت کا باقاعدہ تعارف اور مصافحہ جاتا ہے۔حکومت کو خطرہ تھا کہ کوئی اس کی نااہلی اور کرپشن کو بے نقاب نہ کردے .

Leave a reply