ترکی اور پاکستان کی عوام میں خدمت خلق کا جذبہ، ترک خاتون اول حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی خاتون اوّل امینہ اردوان نے پاکستان کی خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے ویمن امپاورمنٹ سنٹرز میں زیر تربیت خواتین اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی ماؤں میں جدید طرز کی آٹومیٹیک سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی، ترکی کی فلاحی تنظیم ٹی آئی کے اے کے سربراہ اور نائب وزیر برائے سیاحت و ثقافت، ڈاکٹر سیردار کیم بھی موجود تھیں۔

ترکی کی خاتون اوّل نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے محبت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ملکی ترقی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ترکی کی خاتون اوّل نے پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مرض کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے مریضوں کی مدد کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

پاکستان کی خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی نے پاکستانی مستحق خواتین کیلئے سلائی مشینیوں کی صورت میں قیمتی تحائف پر ترکی کی خاتون اول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سلائی مشینوں کی مدد سے سینکڑوں نادار خواتین خود انحصاری اور باعزت زندگی کے سفر پر گامزن ہو سکیں گی۔ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر مستحکم بنانے پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

Shares: