کراچی میں حجام کی دکان پر فائرنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق

مصنف:
کراچی: حجام کی دکان پرفائرنگ سے 60 سالہ دکاندار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق خونریزی کا واقعہ ملیر میں لیاقت سکوائر کے قریب دکان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ شخص امتیاز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور مقتول پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے، مقتول سعود آباد کے جی ایریا کا رہائشی اور حجام کی دکان کا مالک تھا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول سے کسی قسم کی اشیاء یا رقم نہیں چھینی گئی، واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔





