ایم فائیو موٹروے پر خوفناک حادثہ، کار ڈرائیور جاں بحق، تین افراد زخمی

( ڈسٹرکٹ گہوٹکی باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری )گھوٹکی کے قریب بی سیکشن تھانے کی حدود میں انٹرچینج کے مقام پر ایم فائیو موٹروے پر تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں ماتلی کا رہائشی کار ڈرائیور محمد حیات موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ محمد رفیق، محمد رضوان اور نور محمد زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس کے مطابق کار سوار ماتلی سے پنجاب کی جانب سفر کر رہے تھے کہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے حادثے سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ جاں بحق شخص اور زخمیوں کے ورثاء کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ورثاء کی آمد کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش ان کے حوالے کردی جائے گی۔





