Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانیوالی ایک اور پرواز واپس دبئی اُتار لی گئی

airplane-generic_650x400_71455936251

دبئی سے تل ابیب جانے والی ایک اور پرواز کو واپس دبئی میں اتار لیا گیا ہے۔


ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کو دورانِ سفر واپس دبئی کی طرف موڑا گیا ہے پرواز کا رخ آج صبح پیش آئے واقعے کے مقام سے دبئی کی جانب موڑا گیا، پرواز کو واپس دبئی پہنچنے میں ممکنہ طور پر 2 گھنٹے لگیں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال کا سگنل جاری کرنے والی پرواز سعودی عرب میں باحفاظت لینڈ کر گئی تھی،دبئی سے اسرائیل کی پرواز FZ1073 کی منزل تل ابیب تھی جس کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات میں ہائی جیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، طیارے سے ہنگامی ایمر جنسی کوڈ 7700 اور پھر ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 جاری کیا گیا تھا۔


ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے اردن کی فضائی حدود میں فوری طور پر نیچے آتے ہوئے یو ٹرن لیا اور اپنا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ لیا تھا، تشویش ناک صورتِ حال کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے جنگی طیارے فضا میں روانہ کر دیے۔