Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

معشیت میں نیا موڑ:برکینا فاسو نے پہلے گولڈ ریفائنری پلانٹ کا افتتاح کر دیا


برکینا فاسو نے سونے کی اپنی پہلی ریفائنری کا افتتاح کر دیا ہےاس اقدام کا مقصد ملک کی معدنی دولت کی زیادہ سے زیادہ پروسیسنگ کو مقامی سطح پر انجام دینا اور اپنی اہم ترین صنعتوں میں سے ایک پر اپنے کنٹرول کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


ملک کے فوجی صدر کیپٹن ابراہیم ترائورے نے دارلحکومت اوگاڈوگو کے علاقے اوگا میں 19 ملین ڈالر کی لاگت سے ملکی تاریخ کی پہلی سونے کی ریفارئنری کا افتتاح کر دیا-


فوجی حکمران ابراہیم تراورے نے کہا کہ یہ اقدام خام مال کو پروسیسنگ کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے پر ملک کے انحصار کو ختم کرنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔

پیر کو دارالحکومت واگاڈوگو میں پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا، "ہم اپنی تمام دھاتوں کو یہیں (ملک ہی میں) صاف کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری ویلیو چین (پیداوار سے لے کر حتمی مصنو عات کی تیاری تک کا عمل) یہیں موجود ہو۔"


https://x.com/RoaaWarStudies/status/2104896189720068315?s=20

برکینا فاسو افریقہ میں سونا پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، لیکن حکام کو کان کنی کے غیر رسمی شعبے کو منظم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جو جہادی تشدد کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔


https://x.com/RoaaWarStudies/status/2104896189720068315?s=20

تراورے کی حکومت کو امید ہے کہ یہ نئی تنصیب خشکی سے گھیرے ہوئے اس ملک کو سونے کی صفائی (ریفائننگ) کا علاقائی مرکز بنا سکتی ہے-


سونے کی پیداوار میں اضافے کے پیشِ نظر، ٹراورے کی حکو مت نے دو سال قبل کان کنی کی ایک سرکاری کمپنی قائم کی، اب غیر ملکی کان کنی کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے آپریشنز میں ریاست کو 15 فیصد حصہ دیں اور مقامی کارکنوں کی تربیت کریں۔


بین الاقوامی کمپنیز سے چھٹکارا حاصل کرکے مقامی سطح پر سونے کی ریفائنری لگانا دنیا کے طاقتور ممالک کو ناراض کرنے والی بات تھی لیکن برکینا فاسو کے 38 سالہ حکمران نے آخرکار یہ کر دکھایا، یہ چھوٹا سا ملک 1960 تک اپروولٹا کے نام سے فرانس کی کالونی تھا، آزادی کے باوجود 66 سال تک کچا سونا نکال کر باہر بھیجتا رہا -


کیپیٹن ابراہیم ستمبر 2022 میں فوجی بغاوت کے زریعے اقتدار میں آئے اور آتے ہی نہ صرف فرانس کی فوج کو ملک سے نکال دیا بلکہ 26 جون 2026 کو فرانس سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر دیئے، اب صورتحال یہ ہے کہ برکینا فاسو نے سال 2025 میں 94 ٹن سونا نکالا جس سے 10 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، رواں سال اب تک پہلے 7 ماہ میں سونا برآمدات کا 94 فیصد سے بھی زائد ہے-


پہلے مرحلے میں پلانٹ سے 164 ٹن سونا ریفائن ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 515 ٹن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے جو ملکی پیداوار سے بھی زائد ہے یعنی پڑوسیوں کا سونا بھی اب یہاں ریفائن ہوگا،اب اس سار ی صورتحال میں فرانس سمیت کئی طاقتور ممالک خوش نہیں، ایک ایک کرکے فرانس کی سابق کالونیز پر اس کی گرفت نہ صرف ختم ہوتی جا رہی ہے بلکہ وہ چھوٹے چھوٹے ممالک اب فرانس کو باقاعدہ آنکھیں دکھانے لگ گئے ہیں-


جبکہ ریفائنری کی تعمیر پر 11 ارب سی ایف اے فرانک لاگت آئی، ابتدائی سالانہ سونے کی پروسیسنگ صلاحیت 164 ٹن ہے،، پلانٹ میں سونے کو 99.9 فیصد خالص بارز میں تبدیل کیا جائے گاریفائنری میں فاؤنڈری، تجزیاتی لیبارٹری اور محفوظ اسٹوریج کی سہولت موجود ہے،،منصوبے میں زیورات سازی کا یونٹ بھی شامل ہے-